جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئی ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری ہے، لندن بینچ پارک برینٹ کروڈ 77.51 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔

امریکی خام تیل ویسٹرن ٹیکساس 74 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے، ابوظبی بینچ مارک مربان کروڈ 73.36 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت 3.1 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بھی عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.20 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 79 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔

امریکی خام تیل کی قیمت بھی 2.86 ڈالر کمی کے بعد 77 ڈالر فی بیرل ہوگئی،  یو اے ای مربن 72 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود تھا۔

اس سے قبل بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں  آئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں