اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

عالمی مارکیٹ میں سونے کے بعد تیل کی قیمتیں بھی گر گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 4 فیصد تک گر گئیں ، جس کے بعد برینٹ خام تیل 67 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 63 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں گرنے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 4 فیصد تک گر گئی ہیں، جس نے عالمی توانائی مارکیٹ کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد برینٹ خام تیل 67 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 63 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

معاشی ماہرین نے اس مندی کے پیچھے چند اہم عوامل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپ میں مہنگائی کو لگام دینے کے لیے اپنائی گئی سخت مالیاتی پالیسیوں نے صنعتی پہیہ سست کر دیا ہے، جس سے تیل کی طلب کم ہوئی ہے۔

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ‘اوپیک پلس’ کی جانب سے پیداوار سے متعلق واضح حکمت عملی نہ آنے کی وجہ سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہیں۔

تیل کی قیمتوں میں اس کمی کے ترقی پذیر ممالک پر دوہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جیسے پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں کمی آئے گی جس سے معیشت کو عارضی ریلیف ملے گا جبکہ توانائی کے شعبے میں طویل مدتی سرمایہ کاری رک جانے کا خدشہ ہے۔

سرمایہ کاروں میں یہ تشویش پائی جا رہی ہے کہ اگر عالمی معاشی دباؤ برقرار رہا تو اجناس کی قیمتوں میں مزید کمی آ سکتی ہے، جو مارکیٹ کے استحکام کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں