خام تیل کی قیمت 12 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

کراچی: خام تیل کی قیمتیں بارہ سال کی کم ترین سطح پرآگئی ہیں جس کے بعد عرب لائٹ خام تیل کی قیمت اکیس ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
آج ایشیائی ٹریڈنگ کے آغاز پر امریکی خام تیل کی گرتی قیمتوں میں کچھ استحکام آیا اور خام تیل کی قیمت اٹھائیس ڈالرپرجا پہنچی، تاہم قیمتوں میں اضافہ دیرثابت نہ ہوا اور قیمتیں ای بار پھر کمی کا شکار ہوگئیں۔
دوسری جانب ایشیائی حصص بازاروں کا آغاز مثبت ہوا مگریہاں بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی زیادہ دیربرقرارنہ رہ سکی۔
چینی اسٹاک مارکیٹ تین فیصد، جاپانی اسٹاک مارکیٹ تین فیصد اور ہانگ کانگ میں قیمتین گرنے کی شرح دو فیصد رہی۔