پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

ٹرمپ کا بیان! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً ڈھائی فیصد نیچے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بین الاقوامی مارکیٹ خام تیل کی قیمتوں میں 2.5 فیصد گر گئیں اور قیمت 64 ڈالر 85 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے ایران پر ممکنہ حملے کے خدشات کم ہونے کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے بتایا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً ڈھائی فیصد نیچے آگئی ہیں۔

لندن برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 67 سینٹ یا 2.5 فیصد کمی کے بعد 64 ڈالر 85 سینٹ فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل ایک ڈالر 54 سینٹ یا 2.5 فیصد کمی کے بعد 60 ڈالر 48 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ فوجی کارروائی کے خدشات میں کمی آئی ہے، جس کے ساتھ ہی مشرق وسطیٰ میں خام تیل کی سپلائی کی صورتحال میں بھی بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ ایران میں حکومت کے خلاف احتجاج میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ بعض سزاؤں پر عملدرآمد بھی عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کم ہوئی اور تیل کی عالمی قیمتوں پر دباؤ پڑا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں