عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ آبنائے ہرمز کھلتے ہی 9 فیصد کم ہوکر 91 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔
امریکی خام تیل ویسٹرن ٹیکساس 10 فیصد کمی سے 85 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت ساڑھے 11 فیصد کم ہوکر 84 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔
یو اے ای کا عالمی بینچ مارک مربان کروڈ 8 ڈالر کمی سے 93.4 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں کپاس، گندم، سویا بین، ربر اور کوئلے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے سے پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔
یہ پڑھیں: ایران نے آبنائے ہرمز فوری کھولنے کا اعلان کر دیا
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 44 سینٹ کی کمی ہونے سے نرخ 94.49 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئے تھے۔
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اگر اضافہ بھی ہوتا ہے تو وہ بھی معمولی نوعیت کا ہوتا ہے، جنگ بندی کی وجہ سے قیمتوں میں استحکام آ رہا ہے۔
برطانوی برینٹ خام تیل کے برعکس امریکی ویسٹ ٹیکساس 90.59 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


