نیویارک : عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 85 ڈالر 80 سینٹ فی بیرل ہوگیا ، یہ تیل کی جنوری2022 کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت85 ڈالر 80سینٹ اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 77 ڈالر ستاسی سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
یہ تیل کی جنوری دو ہزار بائیس کے بعد سب سے کم قیمت ہے، غیرملکی میڈیا نے بتایا ہے عالمی معیشت سست روی کا شکار ہونے کے خدشے اورڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر 1.35 ڈالر یا 1.57 فیصد کم ہوکر 84.80 ڈالر فی بیرل ہوگیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں خام تیل کی قیمت نومبر میں ترسیل کے لیے 1.15 ڈالر یا 1.46 فیصد کم ہو کر 77.59 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔