پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 10.67 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 98.57 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 11.41 فیصد کمی کے بعد 90.57 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب نیچرل گیس کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جو 2.76 فیصد کم ہو کر 2.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک آ گئی ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں گیس اور تیل کی پیداوار کے حوالے سے بڑی خوشخبری!

ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اس کمی کی ممکنہ وجوہات میں عالمی طلب میں سست روی، سپلائی میں اضافہ اور بین الاقوامی معاشی غیر یقینی صورتحال شامل ہو سکتی ہیں، بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو اس کے اثرات عالمی معیشت کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر پاکستان سمیت دیگر درآمدی ممالک کی معیشت پر پڑتا ہے، جہاں قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہوتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں