The news is by your side.

Advertisement

تیل کی قیمت نیچے آگئی

بیجنگ/ٹوکیو: عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت49ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل45ڈالر47سینٹس فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت49ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے۔

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جاپان کے نکئی انڈیکس میں276پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چین کے زیرانتظام شہر ہانگ کانگ کا ہینگ سیکنگ انڈیکس345پوائنٹس بڑھ گیا۔

چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں2پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔

سونا پھر مہنگا، چاندی کی قیمت برقرار، ڈالر کی اونچی اڑان

عالمی منڈی میں فی اونس سو نا1865ڈالر59سینٹس پر فروخت ہورہا ہے۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، فی اونس سونا 33 ڈالر اضافے کے ساتھ 1864 ڈالر پر پہنچ گیا تھا۔

پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی اضافے کے ساتھ 1220 روپے پر برقرار رہی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں