جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.14 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 99 ڈالر 54 سینٹ پر پہنچ گئی ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں 1.40 فیصد اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 90 ڈالر 92 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔

گزشتہ شب برینٹ خام تیل 3.7 فیصد جبکہ امریکی خام تیل 3.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

یہ پڑھیں: اٹک آئل ریفائنری بند

اس سے قبل برینٹ کروڈ 4.30 ڈالر 4.5فیصد اضافے کے ساتھ 99.78 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4.75 ڈالر 5.3 فیصد اضافے سے 94.36 ڈالر پر پہنچ گیا، جو حالیہ ہفتوں میں ایک دن کے اندر ہونے والے سب سے بڑے اضافے میں سے ایک ہے۔

قیمتوں میں یہ تیزی نئی فوجی کشیدگی اور سفارتی کوششوں کے تعطل کے بعد سپلائی میں خلل کے خدشات کی وجہ سے دیکھی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں