جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ می برینٹ خام تیل کی قیمت 2.70 فیصد کم ہوکر 95.17 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں 2.60 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 93.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

چند روز قبل عالمی مارکیٹ میں تیل 7 فیصد سے زائد بڑھ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 7.93 فیصد اضافے سے 93 ڈالرز 82 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گیا تھا ۔

یہ پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں اچانک تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

برطانوی خام تیل 6.39 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالرز 94 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گیا جب کہ ماربن کروڈ بھی 7 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالرز 48 سینٹس فی بیرل ہو گیا تھا۔

نیچرل گیس 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر ٹریڈ کررہی تھیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں