ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.15 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 94.15 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں 1.06 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 91.50 فی بیرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ آج خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں

یاد رہے کہ چند روز قبل خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی۔

عالمی مارکیٹ می برینٹ خام تیل کی قیمت 2.70 فیصد کم ہوکر 95.17 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں 2.60 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 93.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔

اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں تیل 7 فیصد سے زائد بڑھ گیا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 7.93 فیصد اضافے سے 93 ڈالرز 82 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گیا تھا ۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں