The news is by your side.

Advertisement

‘عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوا، حکومت نے عوام پر کم بوجھ ڈالا’

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں، تیلی کی قیمتیں بڑھنےکی وجہ سےہمیں بھی اضافہ کرناپڑا، حکومت نےکم سےکم عوام پربوجھ منتقل کیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ دالیں، گھی، پام آئل امپورٹ ہوتاہے، پہلی بارگندم برآمدنہیں کی،ماضی میں بھی ہوتی رہی ہے، بارشوں اورموسم کی خرابی کےباعث گندم کی فصل کم ہوئی ہے۔

اوگرا کی تجویز مسترد، وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں‌ مقرر کردیں

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نےگندم ریلیزنہیں کی سیاست کی، سندھ حکومت وقت پرگندم ریلیز کر دیتی توبحران پیدانہ ہوتا، مریم نوازنےقبضہ گروپ کھوکھربرادران کی حمایت کی، مریم نواز قبضہ مافیا کی حمایت کر کے کیا تاثر دینا چاہتی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن والےاسمبلی کوجعلی کہتےہیں پھراسی سےریلیف مانگتےہیں، شفاف سینیٹ الیکشن کیلئےہی قانون سازی کررہےہیں، حکومت چاہتی ہےجلدہی شوآف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ پر قانون سازی ہو لیکن اپوزیشن مخالفت برائےمخالفت ہی کرتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں