منگل, جون 9, 2026
اشتہار

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں بڑا اضافہ ہوا ہے، لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 1.70 فیصد اضافے کے بعد 103.95 ڈالر پر پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 1.75 فیصد اضافے کے بعد 91.95 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اسرائیل۔ ایران جنگ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی تھی، لندن برینٹ 100 ڈالر سے نیچے گر گیا تھا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 5.05 فیصد تک کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد یہ 99.21 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا تھا۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی 4.10 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس سے یہ 88.55 ڈالر فی بیرل پر آگیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں