پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 3سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت85 ڈالرفی بیرل ہوگئی ، یہ اکتوبر 2018 کے بعد سے تیل کی بلند ترین قیمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 3سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمت85 ڈالرفی بیرل تک جاپہنچی، جو اکتوبر 2018 کے بعد سے تیل کی بلند ترین قیمت ہے۔

مجموعی طور پر رواں ہفتے تیل کی قیمت میں تین فیصد اضافہ ہوا اور یہ مسلسل چھٹا ہفتہ ہے جس کے دوران تیل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب برینٹ کروڈکی قیمت میں لگاتار چھٹے ہفتے اضافے کا رجحان رہا اور برینٹ کروڈ کے سودے 84 ڈالر 70سینٹ فی بیرل پر آگئے۔

ڈبلیوٹی آئی کروڈ کی قیمتوں میں لگاتار آٹھویں ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کے سودے 82 ڈالر سے بھی زیادہ قیمت پر آگئے۔

خیال رہے اکتوبر 2018 میں تیل کی قیمت 85.10 ڈالر تک پہنچ گئی تھی، کورونا وبا کے بعد عالمی معیشت کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی طلب کے مطابق نہیں ہو رہی، جس کی وجہ سے قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں