منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی منڈٰوں میں تیل کی قیمتیں میں ایک مرتبہ پھر اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ ایک ڈالر بڑھ کر 96.9 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس ایک ڈالر بڑھ کر 98.8 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

عالمی بینیچ مارک ابوظبی مربان کروڈ 1.65 ڈالر کمی سے 97.97 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں قدرتی گیس کی قیمت 2.66 ڈالر ایم ایم سی ایف ڈی ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی معاشی صورتحال کے تناظر میں آج ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے، جہاں زیادہ تر بڑے انڈیکسز سبز نشان کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں۔

ٹوکیو کے نکئی انڈیکس میں آج 0.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 0.6 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

چینی مارکیٹوں میں بھی تیزی کا رجحان رہا جہاں شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس، دونوں میں 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا، جہاں ممبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس انڈیکس 0.8 فیصد جبکہ نیفٹی ففٹی انڈیکس 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایشیائی مارکیٹوں میں یہ مثبت تبدیلی عالمی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں