بدھ, اکتوبر 7, 2026
اشتہار

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے اثرات، خام تیل کی قیمتیں بڑھنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمت 91 ڈالر 75 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.78 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت 91 ڈالر 75 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 0.94 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 85 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بڑی وجوہات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات شامل ہیں۔

خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا اثر آنے والے دنوں میں مختلف ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں