The news is by your side.

Advertisement

سانگھڑ میں ٹینکر ڈرائیور نے مثال قائم کر دی، ویڈیو دیکھیں

سانگھڑ: ”اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں، ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا“۔ سانگھڑ میں ٹینکر ڈرائیور نے مثال قائم کر دی۔

حاضر دماغ اور بہادر ٹینکر ڈرائیور کے بروقت اہم فیصلے نے پیٹرول پمپ اور آبادی کو تباہی سے بچا لیا۔ پیٹرول پمپ پر اچانک آئل ٹینکر میں  آگ بھڑک اٹھی تھی۔

صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ڈرائیور نے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کی اور ٹینکر کو بھگاتا ہوا آبادی سے دور لے گیا اور کئی افراد کی جان بچالی۔

تاہم حادثے میں دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ واقعہ نوابشاہ روڈ پر قائم پیٹرول پمپ میں آئل ٹینکر سے تیل منتقلی کے دوران پیش آیا۔ پمپ کے برابر واقع ایک دکان کو بھی نقصان پہنچا۔

ٹینکر کو آبادی سے دور لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ ڈرائیور کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں