بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوی ایشن کا حکومت کو 10 اگست تک کا الٹی میٹم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (8 اگست 2026): آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوی ایشن نے رابطہ کرنے کیلیے وفاقی حکومت کو 10 اگست تک کا الٹی میٹم دے دیا۔

آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو خط لکھ دیا۔ اس حوالے سے چیئرمین عابد اللہ آفریدی نے بتایا کہ 10 اگست تک حکومت نے رابطہ نہیں کیا تو ہڑتال سمیت آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، حکومت کو مسائل کے حل کیلیے وقت دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیر سے ملک گیر مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

عابد اللہ آفریدی نے کہا کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے ہمیں بلایا تھا، علی پرویز ملک اور دیگر افسران سے مذاکرات میں مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، تھاوائٹ پائپ لائن کا کوٹہ دینے اور کرایہ میں اضافہ ہمارا مطالبہ تھا۔

چیئرمین ایسوسی ایشن کے مطابق علی پرویز ملک نے کہا تھا کہ 4 اگست تک فیصلہ کریں گے، 10 اگست تک مسائل حل نہ کیے تو احتجاج اور ہڑتال پر جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں