تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

کراچی، آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال ختم کردی

کراچی: آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومتی یقین دہانی کے بعد ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب سے آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی نے یقین دہانی کرائی کہ انکم ٹیکس کی شرح کو 2 فیصد پر برقرار کردیا جائے گا۔

صدر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن عابد اللہ آفریدی نے کہا کہ کمرشل لوڈنگ کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے گی، پرانے آئل ٹینکرز کے حوالے سے ٹائم فریم دیا گیا ہے۔

عابد اللہ آفریدی نے کہا کہ وائٹ پائپ لائن کا کام مکمل ہونے تک پرانے ٹینکرز کو سپلائی ملتی رہے گی۔

مزید پڑھیں: آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کردی

واضح رہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے سبب کراچی کے 40 فیصد پمپس میں پیٹرول ختم ہوگیا، پیٹرول، ڈیزل ختم ہونے پر مالکان نے پمپس بند کردئیے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے مقررہ وقت سے پہلے ہی شہر کے پیٹرول پمپ بند ہوگئے، پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل انکم ٹیکس میں اضافے کی منظوری کو آئل ٹینکرز کنٹریکٹرزایسوسی ایشن نے مسترد کردیا تھا، ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری تک آئل ٹینکرز کی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -