اوکاڑہ(یکم نومبر 2025): چونگی نمبر 6 جی ٹی روڈ اوکاڑہ پر منی ٹرک اور کنٹینر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اوکاڑہ کے علاقے چونگی نمبر 6 پر جی ٹی روڈ پر المناک حادثہ پیش آیا ہے، منی مزدا ٹرک، سامنے جاتے ہوئے ایک کنٹینر سے جا ٹکرایا تھا، ٹرک میں سوار تین افراد حادثے کے بعد ٹرک میں پھنس گئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور کارروائی کا آغاز کردیا، دو افراد موقع پر ہی جانبحق ہو گئے، جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں ٹرک سے نکالا گیا، زخمی ہونیوالے شخص کو ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والوں کی شناخت شفیق اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی، دونوں کا تعلق قصور سے تھا لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا اوکاڑہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔
ٹرالر نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا، باپ، 2 بیٹے اور بیٹی جاں بحق


