بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

اوکاڑہ بڑی تباہی سے بچ گیا، دو دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ : انسداد دہشت گردی فورس نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسٹ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس ساہیوال نے خفیہ کالعدم تنظیم کے خلاف خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں کارروائی کی جس میں دو مطلوب دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

ذرائع سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار دہشت گردوں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ہیں جن کی شناخت کی شناخت رفیق اور نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع انسداد دہشت گردی فورس کا کہنا تھا کہ دونوں گرفتار دہشت گرد غربی بائی پاس اوکاڑہ پر موجود تھے اور دونوں کالعدم تنظیم کےلیے اوکاڑہ میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔

ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے پانچ ہینڈ گرینڈ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں