ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

پولیس کانسٹیبل نے ایس ایچ او کو پیٹ میں گولی مار دی

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ (09 فروری 2026): پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ایک پولیس کانسٹیبل نے ایس ایچ او کو پیٹ میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا ہے۔

یہ واقعہ تھانہ ستگھرہ کی حدود میں پیش آیا جس میں کانسٹیبل عبداللہ نے فائرنگ کر کے ستگھرہ کے ایس ایچ او محمد طارق کو اس وقت زخمی کر دیا جب وہ گشت پر تھے۔

اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ گولی ایس ایچ او ستگھرہ کے پیٹ میں لگی، واقعے کے بعد کانسٹیبل عبداللہ موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی ایس ایچ او محمد طارق کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کے بعد ڈی پی او محمد راشد نے نوٹس لے کر ملزم کانسٹیبل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی، ڈی پی او کے مطابق ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا۔

کراچی میں نامکمل تعمیراتی کام، شہری موٹر سائیکل سمیت گڑھے میں جا گرا، ویڈیو

ایس پی انویسٹیگیشن ملک داؤد کی سربراہی میں ایک ٹیم واقعے کے اصل حقائق جاننے کے لیے کام کر رہی ہے، پولیس نے ملزم کانسٹیبل عبداللہ کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور محکمانہ کارروائی بھی جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں