تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

کمسن طالبات نے ٹیچر کی نازیبا حرکات کا بھانڈا پھوڑ دیا

اوکاڑہ میں تیسری جماعت کی کمسن طالبات نے ٹیچر کی نازیبا حرکات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 20 فور ایل کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کی طالبات کا کہنا ہے کہ ٹیچر نازیبا حرکات کرتے تھے، ننھی بچیوں نے ٹیچر کے غیر اخلاقی عمل سے والدین کو آگاہ کیا۔

بچیوں کے والدین کے مطابق صابر نامی ٹیچر 5 سے 10 سال تک کی تیسری جماعت کی طالبات کو اسکول سے چھٹی کے بعد ٹیوشن پڑھانے کے بہانے اسکول میں ٹھہراتا تھا۔

کمسن طالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ ٹیچر ٹیوشن کے بہانے موبائل میں نازیبا ویڈیوز دکھاتا اور نازیبا حرکات کرتا تھا پچھلے 7 ماہ سے یہ گھناؤنا عمل جاری تھا۔

والدین کے مطابق ننھی طالبات مناحل، آمنہ کی جانب سے تمام تر صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔

ٹیچر کے اس گھناؤنے عمل سے متاثرہ 8 سے زائد طالبات سامنے آگئیں جن کا کہنا ہے کہ اسکول ٹیچر اپنے گھناؤنے عمل سے متعلق نہ بتانے کے لیے چیزیں دے کر لالچ دیتا تھا۔

والدین نے اسکول پہنچ کر احتجاج کیا اور کہا کہ شرمناک حرکت میں میں ملوث ٹیچر کو ملازمت سے فارغ کرکے گرفتار کیا جائے، والدین کی جانب سے واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Comments