اوکاڑہ یونیورسٹی میں طالب علم کی جانب سے طالبات کے ساتھ چھیڑ خانی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی میں اوباش ٹک ٹاکر طالب علم کی طالبات کے ساتھ بدتمیزی کے یونیورسٹی میں اس کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ارسلان احمد نے یونیورسٹی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، ڈسپلنری کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
رواں ماہ دیپالپور میں پولیس کی سرکاری گاڑی پر بیٹھ کر ٹک ٹاک بنانے والی نوجوان لڑکی کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔
ضلع اوکاڑہ کے شہر دیپالپور کے علاقے شیر گڑھ میں پیش آیا جہاں پولیس موبائل پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی لڑکی مشکل میں پھنس گئی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور ڈی پی او اوکاڑہ نے نوٹس لیکر لڑکی کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے شیر گڑھ پولیس نے لڑکی کو گرفتار کرلیا۔
ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کا جنون دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے نوجوانوں میں بھی بہت زیادہ بڑھ گیا ہے، ٹک ٹاک کی بدولت کئی نوجوان لڑکے لڑکیاں شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے تو کچھ بدنصیب ویڈیو بناتے ہوئے حادثات کا شکار ہوگئے۔