تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

محبت کی طاقت کے آگے کرونا بے بس

روم: کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے اٹلی کے معمر جوڑے نے اسپتال میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر اپنی شادی کی گولڈن جوبلی مناکر ہمت کی نئی مثال قائم کی اور اپنے عزم سے وبا کو شکست دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 73 سالہ جیانکارلو اور 71 سالہ ساندارا کرونا سے متاثر ہوئے تھے اور دونوںاسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔

ڈاکٹرز نے مطابق معمر جوڑے کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا البتہ چند روز قبل دنوں نے نرسز سے درخواست کی کہ انہیں مشین سے نکال کر بیڈ کو ایک دوسرے کے برابر میں رکھ دیا جائے۔

ڈاکٹر نے دونوں کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد مریضوں کی درخواست قبول کی اور پھر دونوں کے بیڈ ایک دوسرے کے قریب کیا۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، معمر جوڑے کی بستر مرگ پر ’الوداع‘ کہنے کی ویڈیو وائرل

جیانکارلو اور ساندرا نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے اور ایک دوسرے کو شادی کی پچاسویں سالگرہ کی مبارک باد دے کر زندگی بھر ساتھ رہنے کا عزم دہرایا، اس محبت بھرے لمحے کو نرس رابرٹا فیریٹی نے اپنے موبائل میں محفوظ کیا اور تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کی۔

رپورٹ کے مطابق معمر جوڑا ایک روز قبل صحت یاب ہو کر گھر واپس جاچکا ہے، اُن کی شادی کی سالگرہ چار  اپریل کو تھی۔

Elderly Italian couple with Covid-19 mark their golden wedding ...

جیانکارلو کا کہنا تھا کہ ہم گولڈن جوبلی کو شیانِ شان طریقے سے منانا چاہتے تھے مگر کرونا کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا البتہ ہم نے اس لمحے کو یادگار ضرور بنایا جس میں طبی عملے نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ’خاتون مریضہ دورانِ علاج بہت رو رہی تھیں، وہ اپنے لیے نہیں بلکہ شوہر کے حوالے سے فکر مند تھیں، اسی طرح خاوند بھی بیوی کے لیے اکثر روتے اور اُس کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے تھے‘۔

رپورٹ کے مطابق معمر جوڑے نے اپنی شادی کی پچاسویں سالگرہ دس منٹ منائی جس میں طبی عملے نے حفاظتی اقدامات کے ساتھ شرکت کی اور اُنہیں کیک بھی پیش کیا اور یہ تقریب دس منٹ تک جاری رہی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں کرونا سے ہلاکتیں،50 فیصد سے زائد اولڈ ہوم کے معمر افراد شامل ہونے کا انکشاف

نرسوں نے جوڑے کی خوشی میں شرکت کی اور انہوں نے کیک کے ارد گرد پچاس موم بتیاں لگائیں جبکہ کیک کاٹتے وقت سب نے مریضوں کے اردگرد جمع ہوکر ہاتھوں سے دل کے نشان بنائی۔

خیال رہے کہ اٹلی میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 21 ہزار سے زیادہ ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت معمر افراد کی ہی تھی۔

Comments

- Advertisement -