The news is by your side.

Advertisement

نادرا آفس میں گارڈ کے دھکے سے معمر خاتون جاں بحق

گوجرانوالہ: شنا ختی کارڈ بنوانے کیلئے نا درا آفس آنے والی معمر خا تون سیکیورٹی گارڈ کے دھکہ دینے سے گر کرجاں بحق ہوگئی،ورثاء نے نادرا آفس کے باہرمیت رکھ کراحتجاج کیا۔

نوشہرہ روڈ کی رہائشی معمرخا تون رسولاں بی بی شناختی کا رڈ بنوانے کیلئے نا درا آفس شیخو پورہ موڑآئی ہوئی تھی اورقطارمیں لگ کراپنی با ری کا انتظا رکررہی تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رش کے باعث سیکیورٹی گارڈ کے دھکے دینے سے رسولاں بی بی گرکرجا ں بحق ہو گئی، واقعہ کے خلاف شنا ختی کا رڈ بنوانے کیلئے آنیوالے شہری نے نا درا عملے اورحکو مت کے خلا ف احتجاج کیا جس پرعملہ اورسکیو رٹی گا رڈز طیش میں آگئے اورشہری کو پکڑکرگھسیٹتے ہوئے نادرا آفس کے اندر لے گئے اوراسے وحشیا نہ تشدد کا نشا نہ بنایا ۔

شہریوں نے شنا ختی کا رڈ آفس عملہ کی غنڈہ گر دی پرشدید احتجاج کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شناختی کارڈ آفس میں تعینات گلو بٹوں کے خلاف ایکشن لیا جا ئے۔

دوسری جانب رسولاں بی بی کے ورثاء نے میت نادرا آفس کے باہر رکھ کر نادرا کے عملے کی بہیمانہ رویے کے خلاف احتجاج کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں