The news is by your side.

Advertisement

بنوں: عمران خان کے مقابلے میں 97 سالہ خاتون نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

حضرت بی بی پہلے بھی پانچ مرتبہ عام انتخابات میں حصہ لے چکی ہیں

بنوں: عمران خان کے مقابلے میں خیبرپختون خواہ کے حلقہ این اے 35 سے 97 سالہ خاتون نے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیے.

تفصیلات کے مطابق بنوں میں کپتان کا مقابلہ دادی سے ہوگا، جس حلقے سے عمران خان میدان میں‌ اترے ہیں، وہیں‌ سے 97 سالہ حضرت بی بی انتخابات میں‌ حصہ لیں‌ گے.

حضرت بی بی علاقے کی جانی مانی شخصیت ہیں، وہ پانچویں مرتبہ الیکشن لڑ رہی ہیں. بزرگ خاتون بنوں کے حلقہ پی کے نواسی سے بھی الیکشن لڑیں گی.

یاد رہے کہ عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، عمران خان نے قومی اسمبلی کے لیے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان اسلام آباد، بنوں، میانوالی، لاہور اور کراچی سے الیکشن لڑیں گے. البتہ دیگر حلقوں کے مقابلے میں بنوں کا دل چسپ پہلو یہ ہے کہ ادھر عمران خان کو ایک بزرگ خاتون کو بھی شکست دینی ہوگی، جنھوں نے اس حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں. حضرت بی بی آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں‌ گی.


عمران خان کا قومی اسمبلی کے لیے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں