بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

بھارت میں‌ نانیوں‌ اور دادیوں‌ کے لیے اسکول قائم

اشتہار

حیرت انگیز

مہارشٹرا: بھارتی ریاست مہارشٹرا میں خیراتی ادارے نے معمر خواتین کے لیے اسکول قائم کیا ہے جس کا مقصد نانیوں اور دادیوں کو تعلیم دینا ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا میں قائم اجیبی چی شالہ اسکول بھارت میں ناخواندہ بزرگ خواتین کو تعلیم دے رہا ہے اور اس میں پڑھنے والی طالبات کی عمر 60 سے 90ویں برس کے درمیان ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ اسکول ایک خیراتی ادارے کی جانب سے تعمیر کیا گیا ہے جس کا مقصد خواتین میں شرح خواندگی بڑھانا ہے، اسکول میں پڑھنے والی طالبات کا کہنا ہے کہ اگر چہ ہم صحیح طریقے سے پڑھ نہیں سکتے مگر اسکول کے اساتذہ اس میں ہماری بہت مدد کررہے ہیں۔

ایک بوڑھی طلبہ کا کہنا ہے کہ ہم یہاں پڑھنا، لکھنا اور دستخط کرنا سیکھ رہے ہیں جس میں بہت مزہ آرہا ہے، ہمیں پڑھنا نہیں آتا مگر ٹیچرز کی محنت اور ہماری کوشش ایک دن رنگ لے آئےگی۔

یاد رہے 2011 میں بھارت کی شرح خواندگی میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد تعداد بڑھ کر 74 فیصد تک پہنچ گئی تھی مگر اُن میں خواتین کی تعداد 82 فیصد پڑھے لکھے مردوں کے مقابلے میں صرف 65 فیصد تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں