منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

اولی رابنسن نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی رابنسن نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

انگلش فاسٹ بولر اولی رابنسن پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرلی ہیں اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 50 ویں بولر بن گئے ہیں۔

انہوں نے صائم ایوب کی وکٹ لے کر 100 وکٹیں مکمل کیں اور اپنے 24ویں میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

رابنسن نے 19.34 کی متاثر کن اوسط سے اپنی 100 وکٹیں حاصل کیں جس نے انہیں ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے موثر بولرز میں شامل کیا ہے۔

انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ فاسٹ لیجنڈ جیمز اینڈرسن کے پاس ہے جو 188 میچوں میں 704 وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں۔

اسٹیورٹ براڈ 167 ٹیسٹ میچوں میں 604 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ لیجنڈ آل راؤنڈر سر ایان بوتھم 102 میچوں میں 383 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں