تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی بڑے صدمے سے دوچار

لاہور: چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر کو بڑے صدمے سے دوچار ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر کی اہلیہ انتقال کرگئیں ہیں، مرحومہ کی نماز جنازہ و تدفین آج لاہور میں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق نگہت منظور جونیئر گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھیں، چند روز قبل طبیعت ناسازی پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ آج دوران علاج دم توڑ گئیں۔

منظور جونیئر پاکستان ہاکی کا تابندہ ستارہ ہیں، انہوں نے پاکستان کی جانب سے 175 میچوں میں 86 گول اسکور کئے، ان کی قیادت میں پاکستان نے 1976 مونٹریال اولمپکس میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا، اس کے علاوہ وہ 1984 کے اینجلس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

منظور جونیئر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ 1978 اور 1982 کے ہاکی ورلڈ کپ اور 1982 کے ایشین گیمز، 1982 ایشیا کپ اور 1978 اور 1979 کی چیمپئنز ٹرافی میں گولڈ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے۔

منظور حسین جونیئر کو جرمنی کے ساتھ کھیلے گئے ناک آؤٹ راؤنڈ میں ناقابل یقین گول کرنے پر گولڈن بوائے کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کارنامے پر انہیں صدارتی ایوارڈ پرائڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -