The news is by your side.

Advertisement

اولمپین نوید عالم پر 10 سال کی پابندی عائد

لاہور: پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے اولمپین نوید علام پر 10 سال کی پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن کی ایگزیکیٹو کمیٹی نے کونسل اراکین کی سفارشات پر اولمپین نوید عالم پر 10 سال کی پابندی لگادی۔

نوید عالم پر 17 اگست کو پنجاب ہاکی یاگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پابندی لگائی گئی، سیکریٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نوید عالم ہاکی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

کرنل (ر) آصف ناز کا کہنا ہے کہ نوید عالم پر متوازی پی ایچ اے اور تنظیمیں بنانے میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوید عالم 10 سال تک ہاکی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، وہ پابندی کے خلاف صدر پی ایچ ایف سے اپیل کرسکتے ہیں۔

اولمپین نوید عالم کا کہنا ہے کہ پابندی کی مذمت کرتا ہوں، پابندی قانونی ہوتی تو مجھے بلایا جاسکتا تھا،، ہر فورم پر پنجاب ہاکی اور پی ایچ ایف کو جواب دوں گا۔

نوید عالم نے کہا کہ کھوکھر فیملی ہاکی فیڈریشن پر قابض ہے، ہاکی میں کرپشن پر وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا بھی آگساہ ہیں، 2 برس سے وزیراعظم بھی صد رپی ایچ ایف کو وقت نہیں دے رہے،خالد کھوکھر احسن اقبال کے سمدھی ہیں تب سے صدر پی ایچ ایف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ صدر پی ایچ ایف کی کرپشن پر وارنٹ بھی جاری کرچکا ہے۔

 

 

 

Comments

یہ بھی پڑھیں