تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

ہاکی ورلڈ کپ کے ہیرو نوید عالم کینسر میں مبتلا

کراچی: ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو نوید عالم کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اولمپئن نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص شوکت خانم اسپتال میں ہوئی، ان کی بیٹی نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی ہے۔

نوید عالم کی بیٹی کا کہنا ہے کہ بابا نے پاکستان کو 1994 کا ورلڈ کپ جتوایا، علاج میں مدد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سابق اولمپئن نوید عالم بیجنگ اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اولمپین نوید عالم پر 10 سال کی پابندی عائد

یاد رہے کہ نوید عالم پر گزشتہ برس 17 اگست کو پنجاب ہاکی یاگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 10 سال کی پابندی لگائی گئی تھی، سیکریٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ نوید عالم ہاکی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

کرنل (ر) آصف ناز کا کہنا تھا کہ نوید عالم پر متوازی پی ایچ اے اور تنظیمیں بنانے میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوید عالم 10 سال تک ہاکی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، وہ پابندی کے خلاف صدر پی ایچ ایف سے اپیل کرسکتے ہیں۔

اولمپین نوید عالم کا کہنا تھا کہ پابندی کی مذمت کرتا ہوں، پابندی قانونی ہوتی تو مجھے بلایا جاسکتا تھا، ہر فورم پر پنجاب ہاکی اور پی ایچ ایف کو جواب دوں گا۔

Comments

- Advertisement -