پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پاکستان کے اولمپئن ایتھلیٹ عبدالرشید چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اولمپئن ایتھلیٹ عبدالرشید میاں چنوں میں دل کا دورہ پڑنے سے فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئے۔

رپورٹس کے مطابق اہل خانہ، کوچز اور ساتھی ایتھلیٹس نے عبدالرشید کے انتقال کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

پاکستان کے اولمپئن ایتھلیٹ عبدالرشید نے بیجنگ اولمپکس 2008 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ انہوں نے سیف گیمز 2004 میں گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔ عبدالرشید 110 میٹر ہرڈلز میں قومی چیمپئن بھی رہے۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر رابن اسمتھ انتقال کرگئے:

انگلینڈ کے سابق مڈل آرڈر بیٹر رابن اسمتھ 62 برس کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے سابق مڈل آرڈر بیٹر رابن اسمتھ نے 62 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، وہ 1992ء ورلڈ کپ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

اسمتھ نے 62 ٹیسٹ میں 4236 رنز بنائے، وہ 1987ء سے 2003ء تک ہمشائر کاؤئنٹی سے منسلک رہے۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد رابن اسمتھ آسٹریلیا شفٹ ہوگئے تھے۔

‘جج’کے نام سے مشہور سابق کرکٹر ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی نمایاں رہے، جہاں انہوں نے 71 میچوں میں 39.01 کی اوسط سے 2419 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر الکوحل کے استعمال اور مینٹل ہیلتھ کے باعث کافی عرصے زیرِ علاج رہے، تاہم ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ رابن کا انتقال گھر میں ہوا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں