The news is by your side.

Advertisement

قطر کو کھیلوں کے بڑے مقابلے کی میزبانی مل گئی

دوحہ: اولمپک کاؤنسل آف ایشیا نے قطر کو بڑی خوشخبری سنادی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دو ہزار تیس میں ایشیائی کھیل منعقد کیے جائیں گے جبکہ سعودی عرب دو ہزار چونتیس میں اپنے شہر ریاض میں ایشائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔

عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقدہ او اے سی کی انتالیسویں تقریب میں ایشیا کے پینتالیس ممالک کی قومی اولمپک تنظیموں نے ووٹنگ کے ذریعے دوحہ میں ایشیائی کھیل منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

او سی اے نے اپنے فیصلہ کہا کہ ووٹنگ میں کامیابی حاصل کرنے والے قطر کے شہر دوحہ کو ایشیائی کھیل دو ہزار تین کی میزبانی سونپی جائے گی جبکہ دوسرے امیدوار سعودی عرب کو دوہزار چونتیس میں منعقد ہونے والے ایشیائی کھیلوں کی میزبانی دی جائے گی۔اس موقع پر او سی اے کے صدر شیخ احمد بن الفہد الصباح نے کہا کہ ‘ ایمانداری سے کہا جائے تو مغربی ایشیا میں دو کھیل منعقد کیے جانے سے مجھے بے حد خوشی ہوگی”۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دو ہزار چھ میں قطر نے ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کی تھی لیکن سعودی عرب نے ابھی تک ایشیائی کھیلوں کی میزبانی نہیں کی ہے،اس کے علاوہ آئندہ ایشیائی کھیل سنہ 2021 میں چین کے شہر ہانگ جھئو میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ 2026 میں جاپان ایشیا کھیل کی میزبانی کرے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں