لاس اینجلس میں 2028 میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کا امکان ہے، آئی او سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کرکٹ کی شمولیت پر جمعہ کو ووٹنگ کرے گی۔
آئی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کرکٹ کی شمولیت پر جمعہ کو ووٹنگ کرے گی، 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کا امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
اگر آئی او سی ایگزیکٹیو کمیٹی اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کی منظوری دیتی ہے تو لاس اینجلس میں مردوں اورخواتین کی ٹیمیں ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی میڈیا نے خبر دی تھی کہ امریکی ذرائع پُراعتماد ہیں کہ اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کیا جائے گا اور اس حوالے سے فیصلہ ستمبر میں آنے کی توقع ہے۔
برطانوی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ کرکٹ سمیت 9 کھیلوں کی لاس اینجلس اولمپکس میں شمولیت کے لیے لابنگ کی جا رہی ہے۔
اولمپکس کے سن 1900 میں ہونے والے مقابلوں میں برطانیہ اور فرانس کا ایک کرکٹ میچ کھیلا گیا تھا، اب سو سالوں سے بھی زیادہ گزرنے کے بعد قوی امکنات ہیں کہ 1900 کے بعد پہلی مرتبہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرلیا جائے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے مرد و خواتین کی پانچ پانچ ٹیموں کے لیے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی تجویز دی ہے۔