پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عمائمہ سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
قومی ویمن کرکٹر عمائمہ سہیل کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں اہلخانہ، قریبی عزیز اور دوست احباب نے شرکت کی۔
عمائمہ سہیل نے شادی کے پرمسرت موقع پر گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر نے اسی رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔
شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
ان کی شادی کے موقع پر کرکٹ کے حلقوں اور مداحوں کی جانب سے بھی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے عمائمہ سہیل کا شمار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمایاں کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور وہ مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔



