تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کرونا کا خوف: عمان نے بحرین اور مصر کے ساتھ بھی فلائٹ آپریشن معطل کردیا

مسقط : ہلاکت خیز وائرس کوویڈ 19 کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے عمان نے مصر اور بحرین کے ساتھ فضائی آپریشن بند کردیا۔

عمانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان ایئرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نئے COVID-19 کے وبائی صورت اختیار کرنے کے بعد مصر اور خلیجی ریاست بحرین کے ساتھ فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کیا جارہا ہے۔

عمان ایئر نے جاری بیان میں کہا کہ ‘سفر سے متعلق نئے قانون کے مطابق عمان ایئر مصر، بحرین اور سلطنت عمان کے درمیان پروازوں پر 19 مارچ سے پابندی عائد کی جاتی ہے، یہ پابندی تاحکم ثانی باقی رہے گی’۔

جاری بیان میں عمان ایئرلائن کے ڈائریکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن نے کہا کہ مذکورہ دونوں ممالک کے ساتھ تمام کمرشل پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق کل بروز جمعرات 19 مارچ سے ہوگا۔

عمان نے سعودی عرب کیلیے پروازیں معطل کر دیں

واضح رہے کہ کچھ روز قبل عمان ایئرلائن اٹلی، کویت اور سعودی عرب کے لیے بھی فلائٹ آپریشن معطل کرچکا ہے۔ تاحکم ثانی مذکورہ ممالک کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل ہی رہے گا۔

Comments

- Advertisement -