تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

عمان کا کویت کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ

مسقط : کرونا وائرس کے وبائی صورت اختیار کرنے کے بعد عمان نے کویت کے ساتھ فضائی آپریشن معطل کردیا۔

عمانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان ایئرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نئے COVID-19 کے وبائی صورت اختیار کرنے کے بعد کویت کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کیا جارہا ہے۔

جاری بیان میں عمان ایئرلائن کے ڈائریکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن نے کہا کہ کویت کے ساتھ تمام کمرشل پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ 13 راست 12 بجے سے ہوگا جبکہ عمان میں 14 مارچ سے فیصلہ لاگو ہوگا۔

عمان نے سعودی عرب کیلیے پروازیں معطل کر دیں

واضح رہے کہ کچھ روز قبل عمان ایئرلائن اٹلی اور سعودی عرب کے لیے بھی فلائٹ آپریشن معطل کرچکا ہے۔ تاحکم ثانی مذکورہ ممالک کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل ہی رہے گا۔

Comments

- Advertisement -