جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

مسافروں کیلیے وائی فائی 7 کی سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

عمان نے ہوائی اڈوں سے سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں دنیا کا تیز ترین وائی فائی کی سہولت میسر آئے گی۔

سطلنت عمان کے ایئرپورٹس دنیا بھر میں پہلے ہوائی اڈے آپریٹر بن گئے ہیں جہاں وائی فائی 7 کو متعارف کرایا گیا ہے جو کہ ہوا بازی کی صنعت میں ڈیجیٹل ترقی کی علامت ہے۔

Huawei کے ساتھ شراکت میں متعارف کرایا گیا اپ گریڈ وائی فائی اب ملک کے ہوائی اڈوں پر مکمل طور پر کام کر رہا ہے جو تیز رفتار، مضبوط سیکیورٹی، اور زیادہ قابل اعتماد رابطے کی جانب اہم اقدام ہے۔

عمان نے ہنرمند افراد کیلیے نیا ویزا متعارف کروا دیا

تیز ترین وائی فائی کی سہولت ڈیپارچر ہالز، چیک ان کاؤنٹرز، ریٹیل اسپیسز، اور ڈائننگ ایریاز پر فراہم کی گئی ہے جو مسافروں کے استعمال اور ہوائی اڈے کے اہم آپریشنز میں معاون ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں