تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

عمان میں کورونا پابندیوں کے بعد نئے اوقات کار کا اعلان

عمان میں رات کے وقت آمد و رفت پر پابندی کے بعد طبی مراکز کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا۔

عمانی میڈیا کے مطابق سپریم کمیٹی نے تمام ساحلوں کو تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دےد یا ہے جب کہ کچھ بحال کی گئی سرگرمیوں کو دوبارہ سے بند کیا جارہا ہے۔

ممنوع قرار دی جانے والی سرگرمیوں کی تفصیلات، ان کی نوعیت اور دیگر معلومات جلد ہی شائع کر دی جائیں گی۔
مجاز حکام پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شناخت اور تصاویر بھی میڈیا میں جاری کریں گے۔

سپریم کمیٹی نے رات کے اوقات میں لوگوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس پابندی کا نفاذ 11 سے 24 اکتوبر تک رہے گا۔

Night lockdown: New working hours announced for health centres in Muscat

رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے پر پابندی ہوگی اور ان کی آمد و رفت کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ان پابندیوں کے بعد دارالحکومت مسقط کے طبی مراکز کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طبی مراکز کے لیے صبح کے اوقات کار 7:30 سے لے کر 2:30 تک ہوں گے۔

کچھ طبی مراکز میں شام کے اوقات 2:30 سے 9:30 تک مقرر کیے گئے ہیں۔ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران صبح 9:30 سے سہ پہر 4:30 تک طبی مراکز خدمات انجام دیں گے۔

Ferry, bus services timings rescheduled

دوسری جانب بس اور فیری سروس کی ٹائمنگ بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔مسقط میں بسیں شام 6 بجے تک آپریٹ ہوں گی جب کہ فیرز 6 بجے تک اپنے مقررہ منازل تک پہنچیں گی۔

Comments

- Advertisement -