تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

عیدالفطر کے حوالے سے عمانی حکومت کا بڑا اعلان

مسقط : عمانی حکومت کرونا وائرس کے پیش نظر عید الفطر کے تمام تر اجتماعات پر پابندی عائد کردی، پابندی پر عمل نہ کرنے والے کو قید و جرمانے کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست عمان میں حکام نے کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کےلیے عائد کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران عید الفطر کے اجتماعات پر بھی بابندی لگا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ہر قسم کے مذہبی اجتماعات اور عید ملن پارٹیوں پر بھی پابندی ہوگی اور احکامات پر عمل نہ کرنے والے افراد کو جرمانے اور قید کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمانی حکومت نے انسداد کرونا وائرس کمیٹی کی تجویز پر یہ قدم اٹھایا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمان کی سپریم کمیٹی نے زیادہ تر کاروباری شعبے کھولنے کی اجازت دے دی تھی تاہم زیادہ تر شعبوں کو صرف وصولی اور ڈیلیوری کی شرط پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سپریم کمیٹی نے مندرجہ ذیل شعبے کھولنے کی اجازت دی ہے۔

غذائی اشیا کی فروخت، فوڈ اسٹورز، ریستوران، کیفے اور موبائل کیفے (صرف ہوم ڈیلیوری کے لیے)، جانوروں کے کلینکس، عام کلینکس، فارمیسیز، چشموں کی دکانیں، فیول اسٹیشن، گیس اسٹورز اور ٹرانسپورٹ، بیکریز، واٹر فیکٹریز اور واٹر اسٹورز، حلوہ فیکٹریز اور حلوہ اسٹورز، فوڈ انڈسٹریز، جانوروں کے چارہ اور زراعت کے سامان کی دکانیں، گوشت اور مچھلی کی دکانیں، آئس کریم اور جوس کی دکانیں، پھل سبزی، شہد اور کھجور کی دکانیں، جانوروں کے فارمز، پولٹری فارمز، شپنگ دفاتر، کسٹم کلیئرنس اور انشورنس دفاتر سمیت متعدد کاروبار شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -