تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

عمان: واٹس ایپ صارفین ہوجائیں ہوشیار، 3 سال جیل اور 5 ہزار ریال جرمانہ ہوسکتا ہے

مسقط: عمان میں واٹس ایپ پر ایموجیز کے غلط استعمال سے 3 سال جیل کی سزا اور 5 ہزار ریال جرمانہ ہوسکتا ہے، صارفین کو متنبہ کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمان میں کسی ملکی یا غیرملکی کا مذاق اڑانے کے لیے اگر واٹس ایپ پر کریکٹر ایموجیز بھیجے گئے تو اس پر جیل کی سزا اور جرمانہ ہوگیا، جس کی حد 3 سال قید اور 5 ہزار ریال سے زیادہ نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق یہ قانون ان صارفین پر لاگو ہوگا جو واٹس ایپ پر کسی کی تضحیک اور تمسخر اڑانے کے لیے کریکٹر ایموجیز بھیجیں گے، اس فعل کو عمانی تعزیرات ضابطہ میں ایک غلط عمل قرار دیا گیا ہے۔

مقامی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عمانی وکیل صالح ال مقبلی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں واٹس ایپ پر مختلف عمانی اور غیرعمانی کریکٹر ایموجیز طنزیہ انداز بھیجے گئے جو کسی کی تضحیک کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کریکٹر ایموجیز کو تضحیک آمیز انداز میں تیار کرنا اور اس مقصد کے لیے دیگر صارفین کو بھیجنا جن سے ان کی دل آزاری ہو یہ جرم تصور کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے فریق کی رضامندی کے بغیر یہ عمل افراد کی نجی زندگی سے متعلق خلاف ورزی شمار کی جائے گی، جس پر عمانی تعزیرات ضابطہ کے تحت مندرجہ بالا جرمانہ اور جیل کی سزا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -