تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کورونا پابندیاں؛ عمانی حکومت نے وارننگ دیدی

عمان میں کورونا سدباب کے لیے بنائی گئی سپریم کمیٹی نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کے مرتکبین فوری طور پر جرمانے جمع کروا دیں بصورت دیگر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

عمانی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر العصمی نے پریس کانفرنس کرتے کہا کہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہریوں نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محدود آمد و رفت سمیت فیس ماسک نہ لگانے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور کورونا پابندیوں کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر انہیں جرمانے کیے گئے ہیں جس کی ادائیگی جلد از جلد کر دی جائے۔

بریگیڈیئر العصمی نے واضح کیا کہ خلاف ورزیوں کے مقدمات پبلک پراسیکیوشن کو منتقل کیے جانے سے پہلے پہلے لوگ اپنے جرمانے ادا کر دیں۔

سلطنت میں فیس ماسک نہ پہننے پر 100 عمانی ریال سے بڑھ کر 3500 ریال تک جرمانے کیے جاسکتے ہیں جب کہ خلاف ورزیوں پر قید بھی ہو سکتی ہے۔

جمعہ کے روز عدالت نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے 9 افراد کو ایک ہزار ریال جرمانہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -