تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

عمان کا تاحکم ثانی سرحدیں بند رکھنے کا فیصلہ

عمان نے کورونا کے بڑھتے کسیز سے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر کے تحت تمام سرحدیں تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ فیصلہ کمیٹی نے تکنیکی ماہرین کی مشاورت سے کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کیا ہے اور اقدام کا مقصد سماجی تحفظ ہے۔

کمیٹی نے شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر نظر انداز کیے جانے سے بڑھتے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزاوں پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔

سپریم کمیٹی نے زور دیا کہ شہری وبا سے بچاو کے لیے پابندیوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس جدوجہد میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

اس سے قبل کمیٹی نے 18 جنوری سے ایک ہفتے کے لیے بری سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس میں مسلسل اضافہ کیا گیا اور 8 فروری تک اس میں توسیع کی گئی۔

کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ بیرون ملک موجود ہم وطنوں کی واپسی ایس او پیز سے مشروط ہے۔ مروجہ ضوابط پر عمل پیرا ہو کر عمانی شہری بری، بحری اور فضائی راستوں سے وطن لوٹ سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -