اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

اومان میں گاڑی چلانے والے خواتین و حضرات کےلیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اومان نے 2050 تک ملک میں چلنے والی تمام گاڑیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا، مستقبل میں صرف الیکٹرک وہیکل پر انحصار کیا جائے گا۔

ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشن اور انفارمشین ٹیکنالوجی کے وزیر انجینئر سعید بن حمود ال ماوالی نے بتایا کہ ہماری وزارت نے 2025 تک اس سیکٹر میں تین مرحلوں میں کاربن کو کم سے کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

سعید بن حمود نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا پہلا فیز 2030 تک مکمل ہوگا جس میں کاربن کے اخراج کو کم کیا جائے گا، رجسٹرڈ ہونے والی 25 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہونگی۔

اس منصوبے کا دوسرا مرحلہ 2040 تک مکمل ہوگا جس کے تحت 34 فیصد الیکٹرک گاڑیاں لوگوں کے زیراستعمال ہونگی تاکہ کاربن کا اخراج مزید کم کیا جاسکے۔

حکام کے مطابق حتمی اور تیسرے مرحلے میں الیکٹرک وہیکل کو پوری طرح سے اپنا لیا جائےگا اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں صرف الیکٹرک گاڑیوں پر انحصار کیا جائےگا۔

ٹرک اور دوسری ہیوی مشینریز کےلیے ہائیڈرجن اور الیکٹرک ٹیکنالوجی پر انحصار کیا جائے گا تاکہ پوری طرح ڈی کاربنائزیشن کا مقصد حاصل کیا جاسکے۔

اومان کا انٹرنیشنل پروازوں سے متعلق اہم اعلان

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں