تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افتتاحی میچ میں عمان کامیاب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےافتتاحی میچ میں میزبان عمان نے پاپوانیوگینی کو دس وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا۔

ال ایمریت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے ایک سو تیس رنز کا ہدف باآسانی چودہویں اوور میں ‏پوراکیا۔

اوپنر جتیندرا سنگھ اورعاقب الیاس نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں، عمان کی دعوت پر پی این جی ‏پہلےکھیل کر نووکٹوں پرایک سوانتیس رنز بناسکی تھی۔

اسد والاچھپن، چارلس امینی سینتیس رنزبناکرنمایاں رہےتھے، عمان کےذیشان مقصود کوچار وکٹیں لینے پرمیچ کا ‏بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج کےدوسرےمیچ میں بنگلادیش اوراسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شام سات بجے ٹکرائیں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے رنگا رنگ میلے سے متعلق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ’ایکشن ‏سے بھرپور کرکٹ شروع ہوگئی‘۔

واضح ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا، قومی ٹیم ‏ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

Comments

- Advertisement -