تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عمان: حکومت کا نئے اسلامی سال پر سرکاری تعطیل کا اعلان

مسقط: عمان کی حکومت نے اسلامی سال 1439 ہجری کے آغاز پر سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا۔

عمان میڈیا کے مطابق حکومت نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر سرکاری تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یکم محرم 22 ستمبر بروز جمعے کو ہوئی تو سالانہ تعطیل 24 ستمبر یعنی اتوار کے روز دی جائے گی کیونکہ عمان میں ہفتہ وار تعطیل جمعے کے روز ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ نئے اسلامی سال کے آغاز پر عمان حکومت کی جانب سے یکم محرم کو سرکاری تعطیل دی جاتی ہے، جس کے تحت تمام سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوتی ہے۔

پڑھیں: سعودی عرب میں 16 روزہ تعطیلات کا اعلان

یاد رہے کہ دنیا بھر میں اسلامی سال 1439 ہجری کا آغاز چاند نظر آنے کے بعد شروع ہوجائے گا، محرم الحرام کے اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے جس کی آمد پر دنیا کے مختلف ممالک میں جشن بھی منایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی تہواروں کی مناسبت سے مختلف اسلامی ممالک میں تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -