تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سوشل میڈیا : حکومت عمان نے تمام افواہوں کی تردید کردی

مسقط : عمان کی وزارت صحت نے کرفیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ عوام اس قسم کی خبروں کی سرکاری طور پر تصدیق کرلیا کریں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں  سوشل میڈیا پر کوویڈ19کی روک تھام کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ ملک میں جلد کرفیو نافذ کردیا جائے گا۔

متعلقہ حکام نے اس بات کا فوری طور پر نوٹس لیا اور عمان کی وزارت صحت نے کوویڈ 19 کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کرفیو کی افواہوں کی سختی سے تردید کی۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا سے متعلق پابندیوں کو نافذ کرنے سے قبل تجویز سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پچھلے ہفتے ایک اور آڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس نے لوگوں کو غلط طور پر آگاہ کیا گیا کہ ویکسی نیشن سب کے لئے کھول دی گئی ہے۔

مذکورہ آڈیو کلپ سے غلط معلومات حاصل کرنے کے بعد بہت سے لوگ مقامی ویکسینیشن سینٹر پر جمع ہوگئے جس کی وجہ سے پنڈال کے داخلی مقام پر ہلچل مچ گئی۔ بعد ازاں ان کو سمجھایا گیا کہ اس وقت یہ ٹیکہ صرف 60 سال سے زیادہ عمر والوں کو دیا جارہا ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر ترجمان وزارت صحت نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس قسم کی خبروں پر یقین نہ کریں جو وزارت صحت کے سرکاری ذرائع سے نہیں آتیں۔

Comments

- Advertisement -