اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

عُمان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تاریخ کا باقاعدہ اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

رواں برس رمضان المبارک کے پہلے روزے کی تاریخ کا سلطنت عُمان نے باقاعدہ اعلان کر دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلطنت عُمان کے ہلال نیمہ (چاند دیکھنے کی کمیشن) نے اعلان کیا ہے کہ شعبان کے 29 ویں روز ماہِ صیام کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق عُمان کی مرکزی چاند دیکھنے والی کمیٹی ہلال نیمہ نے اعلان کیا کہ 18 فروری کو شعبان کے پورے ہونے کا دن ہوگا۔ اس طرح یکم رمضان 19 فروری کو ہوگی۔

بیان کے مطابق یہ فیصلہ فلکیاتی حسابات اور مشاہدات کی بنیاد پر کیا گیا ہے جن کے مطابق شعبان کے 29 ویں دن منگل کو چاند غروب ہونے سے پہلے پورے عُمان میں نظر نہیں آئے گا، جس کی وجہ سے بصری طور پر ہلال دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

اتھارٹی کے مطابق ماہِ ہجری کے آغاز کا تعین شرعی و سائنسی اصولوں کے مطابق کیا گیا ہے جو روایتی اور جدید فلکیات دونوں کو مدنظر رکھتے ہیں۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سمیت تمام مساجد میں نماز استسقا کی ہدایت

اس اعلان کا مقصد عوام کو رمضان کے لیے تیار ہونے اور روزے کے آغاز کی تیاریوں اور عبادات کے اہتمام کے لیے بروقت آگاہ کرنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں