تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمان نے ویزے میں ایک اور سہولت فراہم کر دی

عمان نے باصلاحیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے حامل تارکین وطن کو ویزے میں ایک اور سہولت فراہم کر دی۔

عمان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملک میں کام کرنے والے پیشہ وارانہ مہارت اور مختلف شعبوں میں خصوصیت رکھنے والے تارکین وطن جلد ہی طویل مدتی رہائشی ویزہ حاصل کر سکیں گے۔

اس حوالے سے سرمایہ کاری اور برآمدی ترقی کے قومی پروگرامکے سربراہ کالد الشعیبی نے کہا کہ سلطنت سرمایہ کاروں کی رہائش کے پروگرام کو وسعت دینے پر غور کررہی ہے تاکہ تخلیق کاروں کو مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزرا کونسل میں تجویز پیش کی گئی ہے اور جیسے ہی ریزیڈنسی پروگرام سے متعلق تجویز کی منظوری دی جائے گی اس کا اعلان کیا جائے گا۔

اس پروگرام کی منظوری کے بعد تارکین وطن طویل مدتی رہائشی ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -